تازہ ترین - 26 مارچ 2026
سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ قیمت میں 11 ہزار روپے کی کمی
کاروبار - 26 مارچ 2026
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں حالیہ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 430 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں قیمت 110 ڈالرز کم ہو کر 4455 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
دیکھیں

