پاکستان - 27 مارچ 2026
یوسف رضا گیلانی کی دعا: پاکستان امریکا اور ایران میں صلح کروانے میں کامیاب ہو
پاکستان - 27 مارچ 2026
لاہور: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان صلح کروانے میں کامیاب ہو جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہو سکتی ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں عالمی معیشت شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی سالمیت اور معیشت کے لیے متحد ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کا معاملہ عدالتوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اپنی گاڑی سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جبکہ گاڑی قواعد کے مطابق خریدی گئی ہے، اور اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر عہدیداروں کو بھی سرکاری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
دیکھیں

