وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تجویز مسترد کر دی

news-banner

پاکستان - 27 مارچ 2026

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 95 روپے اور ڈیزل میں 203 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کر کے عام آدمی پر بوجھ کم کیا ہے۔

 

وزیراعظم کے مطابق موجودہ حالات میں پیٹرول کی قیمت 544 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی لیکن حکومت اسے 322 روپے میں فراہم کر رہی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 790 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی مگر اسے 335 روپے میں دیا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت 56 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کرے گی تاکہ عوام کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں دوگنا ہو چکی ہیں، مگر حکومت نے اس کا مکمل اثر عوام تک نہیں پہنچنے دیا۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر بھی متحرک ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔