پاکستان - 27 مارچ 2026
پاکستان ہاکی: اولمپئین منظور الحسن کو قومی ٹیم کا منیجر بنانے پر غور
کھیل - 27 مارچ 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے اولمپئین منظور الحسن کو پرو ہاکی لیگ اور ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا منیجر بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ہیڈ کوچ خواجہ جنید اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے، جبکہ دیگر کوچنگ عہدوں کے لیے بھی نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق اولمپئین حنیف خان اور شہناز شیخ بھی منیجر شپ کے لیے زیر غور ہیں۔
کوچ کے لیے سابق اولمپئین گول کیپرز سلمان اکبر اور عدنان ذاکر کے نام زیر غور ہیں، جو یورپ میں کوچنگ میں مصروف ہیں۔
قومی ٹیم جون میں پرو لیگ کھیلنے بیلجیم اور انگلینڈ جائے گی، جہاں اسپین اور بیلجیم کے ساتھ دو، دو میچز ہوں گے، اور انگلینڈ کے دورے پر میزبان انگلینڈ اور بھارت کے ساتھ دو، دو میچز کھیلیں گی۔
اگست میں ورلڈ کپ نیدرلینڈ اور بیلجیم میں منعقد ہوگا۔
دیکھیں

