پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور میں کامیاب سرجری

news-banner

کھیل - 27 مارچ 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی اسپتال میں کامیاب سرجری کی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی اور انہوں نے نیوزی لینڈ جانے کے بجائے لاہور میں علاج کروانے کو ترجیح دی۔ 

 

ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

علاج کے بعد مائیک ہیسن واپس نیوزی لینڈ جائیں گے۔

 

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دینے والے نوید اکرم چیمہ کی آج دل کی جانچ (انجیو گرافی) ہوگی کیونکہ انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہے۔