امریکا: 250 ویں سالگرہ پر صدر کے دستخط والے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا منصوبہ

news-banner

کاروبار - 27 مارچ 2026

امریکا نے اپنی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جن پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط ہوں گے۔

 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ خزانہ نے اس منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، اور یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی برسرِ اقتدار صدر کے دستخط امریکی کرنسی پر ہوں گے۔ 

 

ماضی میں کرنسی نوٹ پر صرف وزیرِ خزانہ اور خزانچی کے دستخط شامل کیے جاتے رہے ہیں۔

 

رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی آرٹس کمیشن نے ٹرمپ کی تصویر والے 24 قیراط سونے کے یادگاری سکے کا حتمی ڈیزائن بھی منظور کیا، جو 4 جولائی کو امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران جاری کیا جائے گا۔

 

یہ اقدام امریکی کرنسی کی تاریخ میں ایک غیر معمولی روایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اس پر روایات اور سیاست کے حوالے سے بحث بھی جاری ہے۔