تازہ ترین - 27 مارچ 2026
پاکستان میں فائیو جی کی کامیاب نیلامی، ڈیجیٹل پاکستان کے لیے سنگِ میل
تازہ ترین - 27 مارچ 2026
پاکستان نے فائیو جی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کے لیے اہم سنگِ میل حاصل کر لیا، جسے جی ایس ایم ایسوسی ایشن (GSMA) نے رپورٹ میں سراہا۔
رپورٹ میں وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی حکمت عملی کو نمایاں قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان اب بھارت سمیت کئی دیگر ممالک سے آگے نکل چکا ہے۔
عالمی سطح پر پاکستان آخری نمبر سے ترقی کر کے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گیا، جبکہ جاپان پہلے، چین دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان نے بھارت، ویتنام، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا پر سبقت حاصل کر لی ہے۔
نیلامی میں تین آپریٹرز نے 480 میگاہرٹز سپیکٹرم مجموعی طور پر 142 ارب روپے میں حاصل کیا، جس سے پاکستان کا مجموعی سپیکٹرم 2.8 گنا بڑھ کر 750 میگاہرٹز ہو گیا۔
جی ایس ایم اے نے روپے میں ادائیگی کا فیصلہ بھی مثبت قرار دیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ فائیو جی کے آغاز میں چیلنجز موجود ہیں، ٹیلی کام ٹیکس اصلاحات، ڈیجیٹل اہداف اور طویل مدتی پالیسی ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی لائیں گے۔
موبائل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ سروسز کی سستی دستیابی شہریوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی اور ملک میں اقتصادی و سماجی ترقی کے نئے راستے کھولے گی۔
دیکھیں

