تازہ ترین - 29 مارچ 2026
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے شکست دے دی
کھیل - 29 مارچ 2026
پاکستان سپر لیگ کے ایک مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سکہ جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔
نوجوان کھلاڑی شامل حسین نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 54 رنز بنائے، جو ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔
حسن نواز نے 53 جبکہ ٹام کرن نے 31 رنز بنائے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے میریڈتھ نے تین جبکہ مہیش تھیکشنا اور عاکف جاوید نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔
عرفان خان نیازی 33، حسان خان 31 اور مارنس لبوشین 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ احمد دانیال نے دو اور دیگر کھلاڑیوں نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
شاندار کارکردگی پر شامل حسین کو مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دیکھیں

