جاگتے ہی موبائل فون استعمال کرنے کے نقصانات

news-banner

تازہ ترین - 29 مارچ 2026

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ صبح جاگتے ہی موبائل فون دیکھنے کی عادت دماغی کارکردگی اور مجموعی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

 

ڈیجیٹل دور میں بہت سے افراد کے لیے صبح اٹھتے ہی موبائل فون دیکھنا معمول بن چکا ہے، لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ رویہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

 

تحقیق اور سروے کے مطابق تقریباً 84 فیصد افراد دن کے ابتدائی 15 منٹ میں موبائل فون استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ 

 

تاہم، جاگتے ہی دماغ مکمل طور پر چوکنا نہیں ہوتا۔ 

 

ابتدائی طور پر دماغ ڈیلٹا اسٹیٹ میں ہوتا ہے، پھر الفا اسٹیٹ میں آتا ہے، اور آخرکار بیٹا اسٹیٹ میں پہنچتا ہے، جہاں وہ مکمل طور پر سرگرمی کے لیے تیار ہوتا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق جاگتے ہی موبائل فون دیکھنے سے دماغ کو اچانک پرسکون حالت سے مکمل سرگرمی میں منتقل ہونا پڑتا ہے، جس سے ذہنی دباؤ، بے چینی، چڑچڑاہٹ اور دن بھر کی تھکن بڑھ سکتی ہے۔ 

 

بعض اوقات اس سے کام میں دلچسپی اور حوصلہ بھی کم ہو سکتا ہے۔

 

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ صبح اٹھنے کے بعد کم از کم 30 منٹ سے ایک گھنٹے تک موبائل فون کے استعمال سے گریز کیا جائے تاکہ دماغ قدرتی طور پر بیداری کی حالت میں منتقل ہو سکے۔

 

اسی طرح، رات کو موبائل استعمال کرنے سے بھی نیند متاثر ہو سکتی ہے، جو جسمانی اور ذہنی صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔