کاروبار - 30 مارچ 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کے نظام میں بڑی تبدیلی لانے کا اعلان
دنیا - 30 مارچ 2026
ایران نے آبنائے ہرمز کے نظام میں بڑی تبدیلی لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا نظام اب ماضی جیسا نہیں رہے گا اور جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو اقتصادی اور سکیورٹی فوائد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ایرانی فوج امریکی زمینی افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے تنقید کی کہ امریکا کھلے عام مذاکرات کی بات کرتا ہے جبکہ خفیہ طور پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ امریکا اپنی فوجی طاقت کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اب 15 نکاتی منصوبے کے ذریعے یہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور خبردار کیا کہ ایران پر کسی بھی زمینی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دیکھیں

