مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: اعلیٰ قیادت آج ایوان صدر میں اجلاس کرے گی

news-banner

پاکستان - 30 مارچ 2026

اسلام آباد: پاکستان کی اعلیٰ قیادت آج ایوان صدر میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور ملکی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کرے گی۔

 

اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری کریں گے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور اہم وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

 

اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

 

 اجلاس میں ایران-امریکہ-اسرائیل جنگ، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور خلیجی ممالک پر حملوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

اجلاس میں ملک میں موجود پٹرولیم ذخائر اور ان کی ترسیل، کفایت شعاری پالیسی اور ممکنہ اقدامات بشمول سمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

 صوبوں کی تجاویز اور موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیورز کے لیے سبسڈی سے متعلق فیصلے بھی کیے جائیں گے۔