خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث 9 افراد جاں بحق، کئی زخمی

news-banner

تازہ ترین - 30 مارچ 2026

خیبر پختونخوا: صوبے میں موسلادھار اور ہلکی بارش کے دوران گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہو گئے۔

 

صوبے کے مختلف علاقوں جیسے سوات، بنوں، ہنگو، نوشہرہ، ٹانک، باجوڑ، کرک، پاراچنار، ملاکنڈ اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

 

 بارش کے نتیجے میں 6 مکانات کو نقصان پہنچا، زیادہ تر حادثات بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔

 

محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا کہ منگل تک خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔


اسی دوران پنجاب کے اضلاع سرگودھا، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ، حافظ آباد اور بہاولپور میں بھی بارش ہوئی۔