تازہ ترین - 30 مارچ 2026
مارچ اور اپریل کے لیے تیل کا ذخیرہ کافی: مشیر وزیر خزانہ
کاروبار - 30 مارچ 2026
لاہور: مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ 24 دن سے بڑھ کر 4 ہفتوں تک پہنچ گیا ہے اور مارچ و اپریل کے لیے تیل کا ذخیرہ کافی موجود ہے۔
خرم شہزاد نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کے جہاز گزر رہے ہیں اور ایران نے پاکستانی جہازوں کو ترجیحی بنیاد پر جانے کی اجازت دینا شروع کر دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر ہیں اور مستقبل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ غیر ضروری اخراجات کم کرکے حکومت نے 1.25 ارب روپے کی سپورٹ فراہم کی ہے اور کفایت شعاری کی مثال قائم کی جا رہی ہے۔
دیکھیں

