دنیا - 31 مارچ 2026
عراقی مسلح گروہوں کی ایران آمد، خطے میں زمینی جنگ کے خدشات بڑھ گئے
دنیا - 31 مارچ 2026
تہران: امریکا اور اسرائیل کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران عراقی مسلح گروہوں کی ایران آمد نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کی حمایتی عراقی نیم فوجی تنظیم کے جنگجو ایک انسانی امدادی قافلے کے ساتھ ایران میں داخل ہوئے، جسے ایرانی میڈیا نے حمایت اور یکجہتی کا پیغام قرار دیا ہے۔
ویڈیوز میں درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ خوراک اور طبی سامان کے ساتھ سرحد عبور کرتا دکھائی دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ قافلہ جنوبی عراق سے روانہ ہو کر سرحدی علاقے کے ذریعے ایران میں داخل ہوا، جبکہ جنگجوؤں نے مختلف تنظیموں کے جھنڈے بھی لہرائے۔
اس پیش رفت نے خطے میں ممکنہ زمینی جنگ کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
دوسری جانب ایران میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، مختلف شہروں میں چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں اور دفاعی تیاریوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا ایران کے اہم ساحلی علاقوں میں ممکنہ زمینی کارروائی پر غور کر رہا ہے، جبکہ مختلف گروہوں کے ذریعے نیا محاذ کھولنے کی تجاویز بھی زیر غور رہی ہیں۔
ادھر ایرانی فورسز نے خطے میں اپنے مخالف اہداف پر کارروائیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مداخلت کا سخت جواب دیا جائے گا۔
دیکھیں

