کھیل - 31 مارچ 2026
بھارت کی مبینہ فالس فلیگ سازش کا انکشاف، ذرائع کا دعویٰ
دنیا - 31 مارچ 2026
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک اور مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سکیورٹی ادارے زیر حراست پاکستانیوں، خصوصاً کشمیری افراد کو اس منصوبے میں استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق متعدد افراد کو مختلف جیلوں سے نکال کر ایک جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس مبینہ منصوبے میں کچھ بھارتی قیدیوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ واقعے کو حقیقت کا رنگ دیا جا سکے۔
مزید کہا گیا کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر سفارتی دباؤ سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا جا رہا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
دیکھیں

