کھیل - 31 مارچ 2026
ٹرمپ ایران جنگ ختم کرنے پر آمادہ، آبنائے ہرمز بند رہنے کا امکان برقرار
دنیا - 31 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جاری فوجی مہم کو ختم کرنے پر آمادہ ہیں، چاہے آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحال نہ بھی ہو۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی کے تحت ممکن ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ پر ایران کا کنٹرول برقرار رہے اور اسے دوبارہ کھولنے کا مرحلہ بعد میں طے کیا جائے۔
امریکی قیادت نے اندازہ لگایا ہے کہ آبنائے ہرمز کو زبردستی کھولنے کی کوشش جنگ کو طے شدہ مدت سے آگے لے جا سکتی ہے، اس لیے ترجیح یہ ہے کہ ایران کی بحری اور میزائل صلاحیت کو کمزور کرنے کے بعد سفارتی دباؤ کے ذریعے صورتحال کو معمول پر لایا جائے۔
امریکی حکام کے مطابق اگر یہ حکمت عملی کامیاب نہ ہوئی تو یورپی اور خلیجی اتحادیوں کو اس گزرگاہ کو کھولنے میں کردار دیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا مقررہ وقت کے اندر ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور بات چیت جاری ہے۔
ادھر ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ جنگ کا خاتمہ ان کی اپنی شرائط پر ہوگا اور قومی مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
ایران نے مختلف مقامات پر حملوں کا دعویٰ بھی کیا ہے جبکہ خطے کے کئی ممالک نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کی اطلاعات دی ہیں۔
دیکھیں

