پاکستان - 31 مارچ 2026
میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹ نہیں ہوگی، بورڈ نے کرکٹرز کو خبردار کر دیا
کھیل - 31 مارچ 2026
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کو واضح ہدایت دی ہے کہ وہ میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر کسی بھی سوشل میڈیا پوسٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ دی گئی ہے اور کرکٹرز کے مینیجرز کو بھی گائیڈ لائنز سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ سیاسی نوعیت کی پوسٹس ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ متنازعہ پوسٹ کرنے پر کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
دیکھیں

