ایڈم زمپا نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل جوائن کرنے کی وجہ بتا دی

news-banner

کھیل - 01 اپریل 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز میں شامل آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی مہارت کے مطابق معاوضہ نہیں حاصل کر رہے تھے۔

 

زمپا نے کہا کہ بھارتی لیگ وقت طلب ہے اور معاوضے کے حوالے سے ان کے لیے مناسب نہیں، اس لیے انہوں نے آئی پی ایل چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

 

 ابتدائی طور پر وہ کرکٹ سے وقفہ لینا چاہتے تھے، لیکن اچانک پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

 

انہوں نے پی ایس ایل کے معیار کی تعریف بھی کی اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو ایک شاندار بولر قرار دیا، جن کی ہر گیند پر کچھ خاص ہونے کا احساس ہوتا ہے۔