پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

news-banner

کھیل - 02 اپریل 2026

پاکستان سپر لیگ 11 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

 

کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ 

 

اسلام آباد نے 184 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 36 گیندوں پر 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں، جبکہ سعود شکیل نے 42 اور ٹام کرن نے 29 رنز بنائے۔ 

 

اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ 

 

سمیر منہاس نے 83 اور شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں، جن کی تیسری وکٹ پر 128 رنز کی شراکت نے ٹیم کو فتح دلائی۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔