کاروبار - 03 اپریل 2026
شہر قائد میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات، 5 افراد جاں بحق
تازہ ترین - 02 اپریل 2026
شہر میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے دوران مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔
پرانا گولیمار بسم اللہ ہوٹل کے قریب ایک گھر کی دیوار گرنے سے رکشے پر سوار ارشاد ولد رفیق علی جاں بحق ہو گئے۔
اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ مدینہ ہوٹل کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے تین بچے زخمی ہوئے، جن کی شناخت قاسم ولد عبدالحمید (13 سال)، امیر معاویہ ولد شفیق الرحمان (14 سال) اور رحمان ولد شاہ نواز (7 سال) کے طور پر کی گئی۔
پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے عبدالولی ولد عبدالباری جاں بحق ہو گئے۔
نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ بشیر چوک کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 23 سالہ سرتاج ہلاک ہو گئے۔
ایم اے جناح روڈ سیون ڈے کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہ ہو سکی، جبکہ سپرہائی وے احسن آباد میں کرنٹ لگنے سے شہاب الدین ولد نظر الدین ہلاک ہو گئے۔
دیکھیں

