ایران کا ایک اور امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

news-banner

دنیا - 03 اپریل 2026

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک اور امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق یا ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ 

 

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے منسلک خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اس طیارے کو وسطی ایران کی فضاؤں میں پرواز کے دوران نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو کر زمین پر جا گرا۔

 

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث پائلٹ کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

 

 دوسری جانب مہر نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے کے دوران ہونے والے شدید دھماکے کے باعث امکان کم ہے کہ پائلٹ خود کو بچانے میں کامیاب ہوا ہو۔

 

 ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس دعوے پر فوری ردعمل نہیں دیا۔