پاکستان - 03 اپریل 2026
رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی صورتحال
کاروبار - 03 اپریل 2026
وفاقی ادارۂ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں، 9 اشیاء سستی ہوئیں اور 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اہم اضافہ جات میں ایل پی جی 13.28 فیصد، انڈے 2.23 فیصد اور مرغی 2.13 فیصد مہنگی ہوئی۔
دال ماش کی قیمت میں 1.74 فیصد اور مٹن 1.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ دودھ، دہی، بیف اور دال مسور کی قیمتیں بھی بڑھیں۔
دوسری جانب ٹماٹر 6.03 فیصد، لہسن 3.38 فیصد، آلو 1.22 فیصد اور پیاز 1.21 فیصد سستے ہوئے۔
دیکھیں

