پاکستان - 03 اپریل 2026
فائیو جی سروس کے آغاز میں تاخیر، نیلامی کے باوجود تکنیکی رکاوٹیں برقرار
تازہ ترین - 03 اپریل 2026
اسلام آباد میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے باوجود ملک میں فائیو جی سروس کے باقاعدہ آغاز میں تاحال رکاوٹیں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ کچھ موبائل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے فائیو جی سپورٹ کے لیے ضروری سافٹ ویئر اپڈیٹس جاری نہیں کیے گئے، جس کے باعث صارفین اپنے موجودہ فونز پر نئی سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک کمپنی نے اس حوالے سے پیش رفت کی ہے اور آئندہ دو سے تین ہفتوں میں اپڈیٹ جاری ہونے کا امکان ہے، جبکہ دیگر کمپنیوں کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز اور متعلقہ ادارے اس مسئلے کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں تاکہ صارفین کو جلد از جلد فائیو جی سہولت فراہم کی جا سکے۔
ماہرین کے مطابق جب تک ضروری سافٹ ویئر اپڈیٹس جاری نہیں کیے جاتے، موجودہ موبائل فونز فائیو جی سروس استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوں گے، جس کے باعث سروس کے عملی آغاز میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔
دیکھیں

