پاکستان - 06 اپریل 2026
امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے درمیان ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کے فریم ورک پر بات چیت: امریکی میڈیا
دنیا - 06 اپریل 2026
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے ایک گروپ کے درمیان ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت جاری ہے۔
ایک امریکی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مذاکرات ایک عارضی جنگ بندی کے خدوخال طے کرنے پر مرکوز ہیں جو بالآخر جنگ کے مستقل خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کسی جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں، تاہم اس کوشش کو جنگ میں مزید شدت کو روکنے کا آخری موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ثالثین دو مرحلوں پر مشتمل معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی شامل ہوگی، جس کے دوران مستقل حل کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔
دوسرے مرحلے میں جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پانے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر مذاکرات کے لیے مزید وقت درکار ہوا تو جنگ بندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
دیکھیں

