پاکستان - 06 اپریل 2026
گوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد میں اضافہ، عالمی اعتماد بحال ہونے لگا
پاکستان - 06 اپریل 2026
گوادر پورٹ پر ایک اور بحری جہاز ایم وی ریوا گلوری 11,629 میٹرک ٹن کارگو لے کر پہنچ گیا۔
وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے اعلان کیا کہ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جس سے عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔
جنید انوار چودھری نے کہا کہ پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کی اسٹریٹجک اہمیت کا واضح ثبوت ہیں۔
حکومت بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد میں اضافے سے بندرگاہ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، اور سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیر بحری امور نے کہا کہ گوادر پورٹ خطے میں ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، اور اسے عالمی معیار کا میرین گیٹ وے بنانے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
دیکھیں

