دنیا - 06 اپریل 2026
امریکیوں کو سوچنا چاہئے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے۔نعیم الرحمٰن
پاکستان - 06 اپریل 2026
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو سوچنا چاہئے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ احمقانہ بیان دے رہا ہے، امریکی ایوان نمائندگان بھی کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ کو صدر نہیں ہونا چاہئے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایران کو سلام ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اب فلسطینیوں کو پھانسیاں دے گا، اس پر کوئی بات نہیں کر رہا، حکومت اچھا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، یہ موقع ہے ہمیں غزہ پیس بورڈ سے باہر آنا چاہئے۔
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام پیٹرول کے ہر لیٹر پر حکومت کو 225 روپے ادا کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے چاہیے، پاکستان میں کونسی انڈسٹری ہے جو سامنے آکر کھڑی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کی جائیں، بجلی پر ٹیکس لگانے کا کہا جارہا ہے، اس پر ہم احتجاج کریں
دیکھیں

