دنیا - 06 اپریل 2026
نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر
کھیل - 06 اپریل 2026
راولپنڈی کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی نے نسیم شاہ کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق فاسٹ بولر کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے، اور امید ہے کہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں واپسی کر سکتے ہیں۔
راولپنڈی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فرنچائز نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
دیکھیں

