کاروبار - 06 اپریل 2026
نمک کا زیادہ استعمال دل کی ناکامی کے خطرات بڑھا دیتا ہے : تحقیق
تازہ ترین - 06 اپریل 2026
وینڈر بلٹ یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق نمک (سوڈیم) کا زیادہ استعمال براہِ راست دل کی بیماری، خاص طور پر پہلی بار ہارٹ فیلئر کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے، خاص طور پر اُن افراد میں جو پہلے ہی زیادہ خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔
یہ تحقیق جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیولوجی: ایڈوانسز میں شائع ہوئی، جس میں امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار 300 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، جن میں زیادہ تر کم آمدنی اور زیادہ خطرے والے افراد تھے۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق شرکاء تجویز کردہ مقدار سے تقریباً دگنا نمک استعمال کر رہے تھے، اور اس کا تعلق دل کی بیماری کے خطرے میں 15 فیصد اضافے سے پایا گیا۔
ماہرین کے مطابق نمک کے استعمال میں معمولی کمی بھی اس خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق روزانہ 2300 ملی گرام سے زیادہ سوڈیم استعمال نہیں کرنا چاہیے، جبکہ تحقیق میں شامل افراد اوسطاً 4269 ملی گرام روزانہ استعمال کر رہے تھے۔
مزید یہ کہ روزانہ نمک میں ہر اضافی 1000 ملی گرام کے استعمال سے پہلی بار ہارٹ فیلئر کے خطرے میں 8 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
دیکھیں

