دنیا - 07 اپریل 2026
پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، مالز رات 8 اور ریسٹورنٹس 10 بجے بند ہونگے
کاروبار - 07 اپریل 2026
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔
شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اور سرکاری میٹنگز آن لائن پلیٹ فارمز پر منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سرکاری افسران کے پروٹوکول اور سکیورٹی گاڑیوں کو محدود کیا گیا، سرکاری سطح پر عشائیوں پر پابندی ہے، تاہم غیر ملکی وفود کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کام کے اوقات کار ہفتے میں 4 دن تک محدود کر دیے گئے ہیں۔
تاجر برادری نے خدشات کا اظہار کیا کہ شہری صبح جلد شاپنگ کے لیے نہیں آتے اور کاروباری حالات پہلے ہی خراب ہیں۔
لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ مارکیٹس جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور تاجر برادری کو حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے قائل کریں گے۔
دیکھیں

