کھیل - 07 اپریل 2026
تحمل کا وقت ختم: پاسدارانِ انقلاب کا سخت انتباہ
دنیا - 07 اپریل 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اب صبر کا وقت ختم ہو چکا ہے اور امریکا کو سرخ لکیر عبور کرنے سے خبردار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب خطے سے باہر تک دیا جا سکتا ہے اور امریکی مفادات سمیت اتحادیوں کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی بڑھنے کی صورت میں امریکا اور اس کے اتحادی خطے کے تیل اور گیس سے محروم ہو سکتے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ اب تک کا تحمل علاقائی مصلحت کے تحت تھا، تاہم امریکی اتحادی ممالک کو محتاط رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ایرانی ملک کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہیں اور وہ خود بھی اس عزم کا حصہ ہیں۔
دیکھیں

