دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل

news-banner

تازہ ترین - 08 اپریل 2026

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو مجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اورعبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کرد یا ہفتے کی جنگ بندی اور مذاکرات پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے امریکا کو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا، تجاویز میں امریکا کی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت دینا شامل ہے، آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو جاری رکھنے کی تجویز شامل ہے۔ بیان کے مطابق افزودگی کو قبول کرنے، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کو ختم کرنے، سلامتی کونسل اور بورڈ آف گورنرز کی تمام قراردادوں کو ختم کرنے، ایران کو معاوضہ ادا کرنے، خطے سے امریکی جنگی افواج کےانخلاءکی تجویز شامل ہیں۔

 

 سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق لبنان کے خلاف تمام اسلامی محاذوں پر جنگ بندی کو روکنےکی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، انہوں نے فتح کی تفصیلات سامنے آنے تک اتحاد ویکجہتی کو برقراررکھنےکی ضرورت پر زور دیا۔

 

 خیال رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کی شرائط مان لیں جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی بندی کا اعلان کیا۔