آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کے خلاف آوازیں بلند

news-banner

کھیل - 08 اپریل 2026

بھارتی لیگ آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگیں۔

 

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد نے اپنے خلاف متنازع فیصلوں کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

 

رواں سیزن میں اب تک ٹیم کو اپنے ابتدائی 3 میچز میں متنازع فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے کارکردگی کو متاثر کیا۔ 

 

سب سے نمایاں واقعہ اویش خان سے متعلق ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے باؤنڈری لائن کے پیچھے بیٹ سے گیند کو روک کر چار رنز بچائے، حالانکہ قوانین کے مطابق اس پر پانچ رنز کی پنالٹی دی جانی چاہیے تھی۔

 

 اس کے علاوہ ہینرچ کلاسن کی وکٹ بھی تنازع کا شکار رہی، جہاں کیچ کے دوران باؤنڈری کشن ہلتا ہوا دکھائی دیا۔ مزید برآں ابھیشیک شرما کو بھی مشکوک انداز میں آؤٹ قرار دیا گیا۔

 

 فرنچائز کا مؤقف ہے کہ ان فیصلوں نے میچ کے نتائج پر اثر ڈالا، جس پر باضابطہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔