پاکستان - 08 اپریل 2026
سمجھ نہیں آتی سیشن جج کیوں شناختی کارڈ بلاک کر دیتے ہیں، چیف جسٹس
پاکستان - 08 اپریل 2026
چیف جسٹس سرفراز دوگر نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی سیشن جج کیوں شناختی کارڈ بلاک کر دیتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس نے سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کی جانب سے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا یہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن ججز لوگوں کے شناختی کارڈ کیسے بلاک کر دیتے ہیں، مجھے تو حیرت ہے اتنا بڑا آرڈر سیشن ججز کیسے کر دیتے ہیں، سمجھ نہیں آتی سیشن جج کیوں شناختی کارڈ بلاک کر دیتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں، اور سماعت ملتوی کردی۔
دیکھیں

