واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

news-banner

تازہ ترین - 08 اپریل 2026

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک جدید فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کالز کے دوران پس منظر کے شور کو کم کیا جا سکے گا۔ 

 

یہ فیچر عموماً مہنگے ائیر فونز یا جدید ڈیوائسز میں دستیاب ہوتا ہے، مگر اب اسے براہِ راست ایپ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 

اس نوائز کینسلیشن فیچر کا مقصد وائس اور ویڈیو کالز کے دوران زیادہ واضح اور صاف آواز فراہم کرنا ہے، خاص طور پر ہجوم، ٹریفک یا شور والی جگہوں پر۔ 

 

اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں کال کے دوران پس منظر کی آوازیں خودکار طور پر فلٹر ہو جاتی ہیں۔ 

 

صارفین کو کال کے دوران اسے آن یا آف کرنے کا مکمل اختیار دیا جائے گا، یہ آپشن کال مینیو میں ’’ریز ہینڈ‘‘ اور ’’شیئر اسکرین‘‘ کے نیچے دستیاب ہوگا۔

 

فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے، لیکن توقع ہے کہ جلد وسیع پیمانے پر عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔