تازہ ترین - 11 اپریل 2026
امریکہ سے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے اسرائیل کے ساتھ نہیں: ایرانی اوّل نائب صدر
دنیا - 11 اپریل 2026
ایران کے اوّل نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ’اگر اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ہوتے ہیں تو ایسا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے جو دونوں فریقین اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
ایرانی اوّل نائب صدر کی جاب سے ایکس پر اب سے کُچھ دیر قبل جاری ہونے والے ایک بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر مذاکرات میں اسرائیل کے نمائندوں کا سامنا ہوا تو کسی معاہدے کا امکان نہیں ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’ایسی صورت میں دفاعی اقدامات پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے، جس کے نتیجے میں دنیا کو مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
دیکھیں

