ایرانی بندرگاہوں سے آنیوالے 4جہاز امریکی ناکہ بندی لائن عبور کر گئے

news-banner

تازہ ترین - 17 اپریل 2026

بحری جہازوں کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ایران کی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے چار بحری جہاز امریکی ناکہ بندی لائن عبور کر چکے ہیں۔ 

 

بی بی سی ویریفائی کے مطابق یہ تمام جہاز کنٹینر شپ ہیں۔ ان میں سے تین ایران کے پرچم کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جبکہ چوتھا جہاز ٹیوا فور کوموروس میں رجسٹرڈ ہے۔ 

 

یاد رہے کہ یہ معلومات ان جہازوں کی خود رپورٹ کردہ ٹریکنگ پوزیشنز پر مبنی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچھ بحری جہاز اپنے ٹریکنگ سسٹم بند بھی کر سکتے ہیں یا غلط مقام ظاہر کر سکتے ہیں، جسے’سپوفنگ‘ کہا جاتا ہے۔

 

امریکہ نے پیر کو ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد سے جن جہازوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی،

 

 ان کی تفصیل کے مطابق آزرگون (Azargoun) ایرانی بندرگاہ شاہد رجائی سے روانہ ہوا اور اس نے تقریباً 16:00 بجے ناکہ بندی لائن عبور کی جس کے بعد وہ انڈیا کے شمال مغرب میں کانڈلا کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

 

 آشکن تھری (Ashkan 3 ) مشرقی ایرانی بندرگاہ چابہار سے دوپہر کے بعد روانہ ہوا اور اس وقت پاکستان میں کراچی کے قریب دکھائی دے رہا ہے۔

 

 شبدس (Shabdis) بھی ایرانی بندرگاہ چابہار سے روانہ ہوا جس نے تقریبا مقامی وقت کے مطابق 21:00 بجے لائن عبور کی اور اب وہ انڈیا کی جنوب مغربی ریاست کیرالہ کے قریب ہے جبکہ اس کی منزل ژوہائی، چین بتائی جا رہی ہے۔

 

 ٹیوا فور(Tava 4) امام خمینی بندرگاہ سے روانہ ہوا اور ناکہ بندی لائن عبور کرنے کے بد اب انڈیا کے مغربی ساحل کے قریب سے گزرتا ہوا جواہر لعل نہرو پورٹ (ممبئی) کی طرف جا رہا ہے۔