اعجاز چوہدری کو طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا

news-banner

پاکستان - 24 اپریل 2026

لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں قید اعجاز چوہدری کو طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

 

 وکیل رانا مدثر کے مطابق اعجاز چوہدری کو چیک اپ اور مختلف ٹیسٹس کے لیے پی آئی سی اسپتال لایا گیا تھا۔

 

 وکیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے اعجاز چوہدری کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم جیل حکام نے اس کے باوجود انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا۔ 

 

وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طبی ہدایات کے برعکس یہ اقدام تشویشناک ہے اور اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔