کھیل - 27 اپریل 2026
پوڈکاسٹرز یا میزبان فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں ۔ریما خان
انٹرٹینمنٹ - 27 اپریل 2026
نامور پاکستانی اداکارہ ریما خان نے میرا اور ریشم کے جاری تنازعات پر خاموشی توڑ دی۔ حال ہی میں ریما خان نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ میرا اور ریشم سے متعلق جاری تنازعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ارشاد بھٹی کی جانب سے میرا سے کیے گئے توہین آمیز سوالات پر بات کرتے ہوئے ریما نے کہا کہ ہمارے پوڈکاسٹرز یا میزبان اپنے انٹرویو میں فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں جب کہ وہ اداکاروں کے ساتھ ایسا برتاؤ کرتے ہیں جیسے وہ کرنٹ افیئرز کے پروگرام میں بیٹھے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ میرا سے ایسے سوالات کیے گئے، ہمارے فنکار، چاہے مرد ہوں یا خواتین، عزت کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میزبان فنکار کے فن پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ذاتی زندگی کو گفتگو میں لے آتے ہیں، یہ صرف مہمان کی بے عزتی نہیں بلکہ آپ اپنی عزت بھی خراب کرتے ہیں۔
ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ ریشم بہت اچھا بولتی ہیں، اللہ ان کی زندگی میں خوشیاں لائے جب کہ میں ریشم کو مشورہ دینا چاہوں گی کہ وہ دوسروں کی باتوں پر یقین کرنا چھوڑ دیں اور خود حالات کا جائزہ لیا کریں اور دوسروں کی سنائی ہوئی باتوں پر دھیان نہ دیں۔
دیکھیں

