دنیا پر درندوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

news-banner

تازہ ترین - 28 اپریل 2026

اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد نے عالمی تنازعات اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے "دنیا پر درندوں نے قبضہ کر لیا ہے" اور انسانوں نے اپنی انسانیت کھو دی ہے۔

 

نیویارک میں انسانی ہمدردی کے بحرانوں سے متعلق ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بین الاقوامی برادری کی بے حسی اور عالمی قوانین کی ناکامی پر سخت تنقید کی۔

 

آمنہ جے محمد نے کہا کہ آج کل عالمی قوانین کو لازمی تقاضوں کے بجائے محض "تجاویز" سمجھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے جنگی علاقوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔