World

جمائما گولڈ سمتھ کی ارب پتی بزنس مین سے دوبارہ شادی کی خبریں

جمائما گولڈ سمتھ کی ارب پتی بزنس مین سے دوبارہ شادی کی خبریں
۱۰ دن پہلے

برطانوی رائٹر اور پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ، جو عمران خان کی سابق اہلیہ بھی رہ چکی ہیں، ایک بار پھر شادی کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ ایک سال سے ڈبلن میں پیدا ہونے والے بزنس مین کیمرون او ریلی کے ساتھ تعلق میں ہیں، جو ایک ارب پتی فنانسر ہیں، اور اطلاعات کے مطابق دونوں نے منگنی کر لی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق 62 سالہ کیمرون او ریلی، سابق بین الاقوامی رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔ دونوں اس وقت ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور اپنا وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن کے درمیان گزارتے ہیں۔

 

ان کی پہلی ملاقات دستاویزی فلموں کے کام کے دوران ہوئی، جہاں ابتدا میں دوستی ہوئی جو بعد میں تعلق میں بدل گئی۔ 

 

قریبی ذرائع کے مطابق کیمرون ایک نہایت نجی شخصیت ہیں اور جمائما ان کی پرائیویسی کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

 

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جمائما کے اہل خانہ اس رشتے سے خوش ہیں اور ان کے بھائی رابن برلے بھی کیمرون سے ملاقات کر چکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ کی شادی عمران خان سے 1995 میں ہوئی تھی اور 2004 میں علیحدگی ہو گئی تھی، ان کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں