Sports

نیمار نے 18سالہ ساتھی فٹبالر کو تھپڑ مار کر گرادیا

نیمار نے 18سالہ ساتھی فٹبالر  کو تھپڑ مار کر گرادیا
۸ دن پہلے

برازیلین فٹبال اسٹار نیمار نے 18 سالہ ساتھی فٹبالر روبینہو جونیئر کو تھپڑ مار کر گرادیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سانتوز ایف سی کے ٹریننگ سیشن میں پیش آیا جب 34 سالہ فٹبالر کم عمر ساتھی کھلاڑی پر ناراض ہوگئے۔ 

 

نیمار نے انہیں آہستہ کھیلنے کا کہا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ 

نیمار نے مبینہ طور پر روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارا اور ٹانگ اڑا کر گرا دیا جس کے بعد دونوں کو ٹریننگ سیشن سے باہر کر دیا گیا۔ 

بعد ازاں نیمار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی سے معذرت کر لی جس پر معاملہ حل ہو گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں