Pakistan

اسلام آباد میں نوجوان کا قتل ، سینٹ کمیٹی نے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد میں نوجوان کا قتل ، سینٹ کمیٹی نے رپورٹ طلب کر لی
۱۴ دن پہلے

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف سکس ون سے نوجوان کے اغوا اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے 48گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ۔


گزشتہ روز قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکٹر ایف سکس ون سے نوجوان فرخ افضل کو گھر سے اغوا کر کے مردان میں قتل کرنے کا المناک واقعہ بھی زیر بحث آیا ۔

 

قائمہ کمیٹی نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل محمد اعجاز کو 48گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔


قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ثمینہ ممتاز نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیف سٹی کیمروں کی موجودگی میں نوجوان کیسے اغوا ہوا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایف سکس جیسے پوش سیکٹر سے نوجوان کا اغوا ہونا اور پھر لاش ملنا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں