بھارت سے جنگ میں پاکستان کی فتح کا سکور 0-8 تھا،ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف
ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ میں پاکستان کی فتح کا سکور 0-8 تھا۔ 4 رافیل، ایک سخو30،ایک مگ29،ایک میراج 2000،ایک مہنگا طیارہ گرایا۔
معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پریس بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف نے کہا کہ ہم نے ٹرائی سروس پلانز کی گائیڈنس طے کی، ایئرفورس نے پہلی بار ملٹی ڈومین آپریشنز کو انٹیروگیٹ کیا، پاک فضائیہ دشمن کی ہر سرگرمی کو نوٹ کررہی تھی۔
ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے کہا کہ بھارت کو اپنی فورس کو ری الائن کرنا پڑا، ہم نے بارڈر پر مضبوط سیف گارڈ رکھا ہوا تھا، دشمن ہمارے بارڈر کے قریب آنے کی جرات نہیں کرسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 29اپریل کو 4رافیل طیارے کشمیر ریجن میں مڑنے کی کوشش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیاروں کو چھوٹا سا ویلکم نوٹ دیاگیا، رافیل طیاروں کا ڈیٹا لنکس،امیج ،کمیونیکشن اور گائیڈنس کھوگئے تھے، چار رافیل طیاروں نے ایمرجنسی ریکوری سرینگر میں کی۔
ڈپٹی چیف آف ایئرسٹاف کے مطابق ہم نے جارحانہ فلائٹس جاری رکھیں، ہم بھارت کے کمیونیکیشن سسٹم کو ٹارگٹ کرتے رہے، پاک ایئرفورس نے بھارت کے ڈیٹا سینٹر کو بھی نشانہ بنایا، بھارتی طیارے ہماری حدود میں نہیں آئے، بھارتی طیاروں نے اپنی حدود سے اسٹیٹ آف ویپن لانچ کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دفاعی پوسچر سیکنڈز میں جارحانہ پوسچر میں تبدیل ہوا، پاکستان کا ردعمل دشمن کے لیےعظیم سرپرائز تھا، ہمارا دفاعی پوسچر سیکنڈز میں جارحانہ پوسچر میں تبدیل ہوا، بھارت سے جنگ میں پاکستان کی فتح کا اسکور 0-8 تھا، چار رافیل، ایک سخو30،ایک مگ29، ایک میراج 2000، ایک مہنگا طیارہ گرایا۔
ڈپٹی چیف آف ایئرسٹاف نے کہا کہ بھارت کے کئی طیارے ریکورنہ ہوئے، 10 مئی کو انہوں نے پری ایمشن کرناچاہی، ہم نےان کے16ایئربیسز کو نشانہ بنایا، براہموس سائٹ،2 مہنگی ایس400بیٹریز کو تباہ کیا، پاک فضائیہ کی یہ پرفارمنس دشمن کےلیے ناقابل یقین تھی۔
ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز ریئر ایڈمرل شفاعت علی کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارتی بحریہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ ہمارے پانیوں کا رُخ کرے۔ بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی مگر جارحیت کی ہمت نہیں کی۔
ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف نے کہا کہ بھارت کو اپنی بحری طاقت پر بہت ناز تھا، بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی مگر جارحیت کی ہمت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی، ہماری ساحلی تنصیبات محفوظ رہیں،بندرگاہیں فعال رہیں، مسلح افواج کی ہم آہنگی ہماری کامیابی کی ضامن بنی، بھارت نے خفت مٹانے کیلئے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے۔
ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کا کہنا تھا کہ امن ہو یا جنگ، ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں، بھارتی بحریہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ ہمارے پانیوں کا رُخ کرے، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر امن ہماری کمزوری نہیں، ہم اپنی صلاحیتوں کو دن بدن پالش کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں مگر امن ہماری کمزوری نہیں، ہم اپنے صلاحیتوں کو دن بدن پالش کررہے ہیں، ہمارے بحری اثاثے سمندرمیں موجود ہیں۔ دشمن زمینی حقائق مدنظررکھتے ہوئے قول وفعل میں ذمہ داری دکھائے۔