Pakistan

آزاد کشمیر الیکشن :ن لیگ نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

آزاد کشمیر الیکشن :ن لیگ نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا
۱ منٹ پہلے

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں سے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے مختلف نشستوں پر سابق وزراء، تجربہ کار سیاسی رہنماؤں اور مقامی شخصیات کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

 

جاری کردہ فہرست کے مطابق ایل اے-02 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، ایل اے-03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، ایل اے-04 کھڑی سے چوہدری رخسار احمد اور ایل اے-05 برنالہ سے وقار احمد نور امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

 

اسی طرح ایل اے-06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے-07 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق، ایل اے-09 نکیال سے عمیر نعیم جبکہ ایل اے-10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

 

فہرست کے مطابق ایل اے-11 سہنسہ سے محمد آصف، ایل اے-12 چڑھوئی سے محمد ریاست خان، ایل اے-13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد اور ایل اے-14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد میدان میں اتریں گے۔

 

باغ اور پونچھ ڈویژن میں ایل اے-15 وسطی باغ سے مشتاق احمد منہاس، ایل اے-16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان، ایل اے-17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز اور ایل اے-19 ہجیرہ سے سردار عامر الطاف خان امیدوار ہوں گے۔

 

مظفرآباد ڈویژن میں ایل اے-29 مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی، ایل اے-30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے-32 چکار سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ایل اے-33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

 

مہاجرین جموں کشمیر کی نشستوں پر بھی پارٹی نے امیدوار فائنل کر دیے ہیں، جن میں ایل اے-34 جموں ون سے ناصر حسین ڈار، ایل اے-35 جموں ٹو سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے-37 جموں فور سے مریم جاوید اور ایل اے-38 جموں فائیو سے ذیشان علی شامل ہیں۔

 

پارٹی کی جاری کردہ فہرست میں دیگر نمایاں ناموں میں شاہ غلام قادر، نورین عارف، راجہ محمد صدیق، محمد نعیم خان، سید شوکت علی شاہ، محمد یاسین لون اور محمد احمد رضا قادری بھی شامل ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں