World

ایران مہینوں تک بحری ناکہ بندی کا سامنا کر سکتا ہے۔سی آئی اے

ایران مہینوں تک بحری ناکہ بندی کا سامنا کر سکتا ہے۔سی آئی اے
۴ دن پہلے

سی آئی اے نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران مہینوں تک امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی کا سامنا کر سکتا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے سے واقف امریکی اہلکار نے بتایا کہ سی آئی اے کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ ایران مزید چار ماہ تک ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی سے شدید اقتصادی دباؤ برداشت کرسکتا ہے۔ 

امریکی اہلکار کے مطابق یہ تجویز کیا گیا ہے کہ ایران پر امریکا کا دباؤ محدود ہے کیونکہ ایران جنگ امریکی ووٹروں میں غیر مقبول ہے۔ 

واضح رہے کہ واشنگٹن امریکی تجویز پر تہران کے جواب کا انتظار کر رہا ہے جو ایران کے جوہری پروگرام سمیت مزید متنازعہ مسائل پر بات چیت سے قبل جنگ کا باضابطہ طور پر خاتمہ کر دے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں