Pakistan
وزیراعظم 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
وزیراعظم شہبازشریف کے اہم ترین دورہ چین کا شیڈول طے ہوگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے،دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی ہم منصب لی کی چیانگ سےبھی ملاقات کریں گے،دورےمیں اہم وزرااوراعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کےمطابق علاقائی صورت حال کے تناظرمیں دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دورے کے دوران امریکاایران جنگ اوراس کےاثرات پرمشاورت ہوگی،دوطرفہ تعاون کےمتعددمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط کئےجائیں گے،وزیراعظم پاک چین دوستی کی 75 سال کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔