World

دُشمن کے ساتھ تعاون ،ایران میں 262 افراد کی جائیدادیں ضبط

دُشمن کے ساتھ تعاون ،ایران میں 262 افراد کی جائیدادیں ضبط
۴ دن پہلے

  دُشمن کے ساتھ تعاون کے الزام میں ایران میں 262 افراد کی جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔


ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 262 جائیدادیں ضبط کی جا چکی ہیں۔ 

یہ جائیدادیں اُن افراد کی ہیں جن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے جنگ کے دوران’ دُشمن کے ساتھ تعاون کیا۔‘ ان میں صحافی، سیاست دان، فنکار اور اداکار شامل ہیں۔ 

اصغر جہانگیر کے مطابق ان مقدمات کو عدالت میں حتمی شکل دینے کے بعد ایرانی قوم کے فائدے کے لیے ضبط کر لیا جائے گا۔‘ 

ان افراد کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے قانونی عمل کی تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہیں۔ 

اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران، اسلامی جمہوریہ کی حمایت کرنے والے کارکنوں نے سائبر سپیس پر اسلامی جمہوریہ کے مخالفین کی شناخت کی اپیل کی تھی اور انھیں ’جنگ کے حامی‘ کہا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں