ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں۔باقر قالیباف
ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ 14 نکاتی تجویز میں ایرانی عوام کے حقوق واضح طور پر بیان کیے گئے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’14 نکاتی تجویز میں بیان کردہ ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل موجود نہیں ہے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ ’اس کے علاوہ اختیار کی جانے والی کوئی بھی حکمتِ عملی مکمل طور پر بے نتیجہ ہو گی اور اس کا حاصل مسلسل ایک کے بعد ایک ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’جتنا زیادہ وہ (امریکہ) تاخیر کریں گے، اتنا ہی اس کی قیمت امریکی ٹیکس دہندگان کو ادا کرنا پڑے گی۔‘
اس سے قبل ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ایران ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں قالیباف کا کہنا تھا کہ ’ہماری مسلح افواج کسی بھی طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک تو دنیا بھی سمجھ چکی ہے کہ غلط حکمتِ عملی اور فیصلوں کے ہمیشہ غلط نتائج نکلتے ہیں۔ ’ہم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں، انھیں دیکھ کر حیرت ہو گی۔