World
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہناہے کہ اس آبدوز کو امریکا کے انتہائی خفیہ فوجی اثاثوں میں شمار کیا جاتا ہے، امریکی بحریہ کے مطابق جبرالٹر پہنچنے والی آبدوز اوہائیو کلاس بیلسٹک میزائل آبدوز ہے جسے بومر بھی کہا جاتا ہے۔
محکمہ دفاع نے مزید بتایا کہ یہ سٹیلتھ پلیٹ فارم جوہری وارہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ اقدام نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مسلسل وابستگی کا مظاہرہ ہے