Pakistan

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ سے 1.3 ارب ڈالر موصول

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ سے 1.3 ارب ڈالر موصول
۱ دن پہلے

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہو گئے۔ 

اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ منتقلی وی ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت ہوئی۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری میں یہ قسط منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔ 

اسٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہوگئے ہیں، موصولہ رقم پاکستانی روپے میں نہیں بلکہ زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی، یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر ہوگی، آئی ایم ایف فنڈز ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ جمعے کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان کی جانب سے EFF پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی چوتھی قسط اور RSF کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کی درخواست پر غور کیا گیا تھا۔ 

علاوہ ازیں پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی قسطوں کی منظوری کے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے واضح کر دیا تھا کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ماحول میں پاکستان کو پیٹرول، بجلی اور گیس کی مقامی قیمتوں کو لاگت کے مطابق برقرار رکھنا ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں